شراب
اسکی فیکٹری کی بنی شراب بہت مشہور تھی۔ دنیا اسکی شراب کی رسیا اور منتظر رہتی تھی اور شاید ہی کوئی نوجوان اسکی لت میں مبتلا نہ ہو۔ مگراس کی زندگی میں ایک ایسا وقت آیا کہ اسکی کایا پلٹ گئی اور اس نے تائب ہو کر فیکٹری کو تالا لگا دیا اور مر کرجنّت میں چلا گیا۔ دوسری جانب وہ تمام نوجوان، شراب کی لت میں تمام زندگی مبتلا رہے اوراسی لت کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار کرجہنّم واصل ہو گئے۔ کنور نعیم https://www.facebook.com/kanwar.bin.naeem twitter: @kanwar_naeem