تخلیق کار
تخلیقی ذہن ہر میدان میں انسان کو کامیابیاں دلواتا ہے۔ خواہ معاملہ تعلیم کا ہو، نوکری کا یا کھیل کا۔ تخلیقی ذہن متوقع مواقعوں سے زیادہ مواقع خود بنا لیتا ہے۔ یہ واقعہ ہے ایک تخلیقی شخص کا جس نے اپنی تمام تر صلاحتیں کاروبار میں صرف کر دیں۔ اس نے ایسے ایسے نئے کاروبار ایجاد کیے کہ دیکھنے والے حیران اور سننے والے بے یقینی کا شکار ہو جاتے۔ وہ کبھی کھانے پینے کی اشیاء کو خوبصورت شکلیں دے کر بیچ دیتا تو کبھی بے کار اشیاء کو خوبصورت شکلیں دے کر انہیں سجاوٹ کے قابل بنا کر فروخت کر دیتا۔ وہ ترقی کے سفر میں صحیح غلط، حرام اور حلال کی تفریق کا بھی قائل نہیں تھا۔ کبھی چوری کا مال بکوایا ۔ کبھی ان چیزوں کا لین دین کیا جن پر حکومت کی جانب سے پابندی تھی تو کبھی ان چیزوں کا جن پر مذہب کی جانب سے تحفظات تھے۔ مختصر یہ کہ پیسہ کمانے کے اس نے کوئی موقعہ اور کوئی حربہ ہاتھ سے جانے نہ دیا۔اس کا ہر منصوبہ اپنے اچھوتے پن کی وجہ سے کامیاب ہو جاتا اور لوگ چاہ کر بھی اس کی نقل نہ کر پاتے۔اسکی ہر ترکیب اتنی جامع اور اچھوتی ہوتی تھی کہ لعن طعن کرنے والے بھی ایک بار تو آ...