Posts

Showing posts from July, 2018

خواہشات

Image
مجھے خدا کے بندوں کوسمجھنے کا بہت شوق تھا۔ میں ہمیشہ خدا سے یہ ضد کرتا رہتا کہ مجھے کوئی ایسا مرتبہ دے دے کہ جس سے میں انسانوں کاقریب سے نہ صرف مشاہدہ کر سکوں بلکہ انہیں جان بھی سکوں۔ مگر چونکہ میں خدا کاکوئی منتخب نمائندہ نہ تھا لہٰذا میری عرضی رد کردی گئی۔ لیکن میرے متواتر اصرار پر خدا نے مجھ پر یہ رحم ضرور فرمایا کہ مجھے ایسے  آسمانی شعبے تک رسائی دے دی جہاں میرا کام لوگوں کی خواہشات کو سننا تھا۔ لوگوں کی حسرتیں اورخواہشات سن کر ان کی نفسیات اور مسائل کا اندازہ کرنا چنداں مشکل نہ تھا اسی لیے میں اس کام سے بہت محظوظ ہونے لگا۔ اس شعبے میں داخل ہوتے ہی مجھے دنیا میں بسے تمام انسانوں کی ایک فہرست تھما دی گئی ۔ میں ہر روز کسی ایک علاقے کو منتخب کر لیتا اور ان کی خواہشات سننے میں لگ جاتا ۔ کچھ لوگوں کی خواہشات بہت مزے دار ہوتیں تو کچھ کی کافی حیران کن۔ خواہشوں کا تعلق عمر اور علاقے سے بھی ہوتا تھا جیسے کہ ضعیف العمر لوگ کھیلنے کے لیے گڑیا نہیں مانگتے تھے اور گرم علاقے والے لحاف اور کمبل ۔ نوجوانوں کی اکثر خواہشات ہوتیں کہ ان کا امتحان پاس ہوجائے یا پھر ان کی من پسند نو...