چائلڈ لیبر میں کیا برائی ہے؟
کچھ لوگ بہت سیانے ہوتے ہیں۔ وہ خواب فروشی کرتے ہیں۔ انہیں معلوم بھی ہوتا ہے کہ انکے خواب، خریدار کے گھر پہنچتے ہیں ن م راشد کے خوابوں کی طرح ٹوٹ جائیں گے۔ لیکن وہ پھر بھی خواب فروشی ترک نہیں کرتے۔ ہماری تیسری دنیا کے ممالک میں ایسے کئی خواب فروش موجود ہیں۔ کوئی خواتین کو حقوق کا خواب بیچتا ہے۔ کوئی بچوں سے کام نہ کروانے کا خواب بیچتا ہے۔ یہ خواب بہت تیزی سے بِکتے ہیں۔ ان کے فروخت کرنے والے اپنی جیبیں خوب گرم کرتے ہیں۔ خواہ وہ خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہوئے اپنے گھر کی ملازمہ کو وقت پر اجرت نہ دیتے ہوں۔ یا وہ کوئی خاتون اینکر ہو اور گھر میں کمسن ملازمہ کو رکھ کر اس کی رہائی کے عوض رقم طلب کرے۔ بھلے وہ اخلاق کا درس دے کر خاتون اینکر کو ماں بہن کی گالیاں نکالتے ہوں۔ مجھے ذاتی طور پر ان لوگوں سے الجھن ہے جو بچوں سے کام کروانے کے خلاف ہیں۔ اب ذرا خود سوچیں۔ انسان کی بڑی خواہشات میں سے ایک خواہش زندہ رہنے کی ہے۔ اور سانسوں کو بحال رکھنے کے لیے معیشت کا بہت اہم کردار ہے۔ پھر ہمارا معاشرہ، جہاں طبقات کی اتنی بڑی اور غیر مساوی تقسیم ہے۔ مہنگائی دن بدن آسمان کی طرف جا رہی ہے۔ آمدن کا...