Posts

Showing posts from October, 2017

آجائو

Image
کہتے ہیں کہ تاریخ میں صرف کردار سچے ہوتے ہیں مگر واقعات جھوٹے اور کہانیوں میں صرف کردار فرضی ہوتے ہیں مگر واقعات حقائق پر مبنی۔ جو کہانی آج میں نے لکھنی ہے، یہ ہر گز نئی نہیں۔ یہ آب بیتی ہے، جو مجھ پر بیتی اور میرا غالب گمان ہے کہ آپ پر بھی بیتی ہو گی۔ ایک بچہ تھا جسکا گھر مذہبی تو نہ تھا مگر نماز کا پابند ضرور تھا۔اسکی ماں اسے با جماعت نماز کے فضائل گاہے بگاہے سناتی رہتی تھی۔ وہ بچہ اکیلا تو مسجد نہ جاتا تھا البتہ جمعے کی نماز اپنے والد اور دادا کے ساتھ مسجد میں ہی ادا کرتا۔بچے کی ماں بھی اسے اکیلے مسجد بھیجنے کی قائل نہ تھی کیونکہ وہ ابھی آداب سے نابلد تھا۔ مگر جب وہ تھوڑا سا بڑا ہوا اور ہلکی پھلکی سمجھ بوجھ کا مالک ہو گیا تو اسکی ماں نے اسے اکیلے مسجد بھیجنےکا ارادہ کیا۔ اسنےمسجد جانے سے پہلے خصوصی طور پر عطر لگایااور شیشے کے آگے کھڑے ہو کر ٹوپی درست کی اور ہرن کی طرح کی اٹکھیلیاں کرتا مسجد کی طرف نکل پڑا۔ اس بچے کا خشوع و خضوع دیدنی تھا۔ اسے یہ محسوس ہو رہا تھاکہ اﷲمیاں اس سے بیحد خوش ہیں اور انہیں اسکا مسجد آنا بہت پسند آئیگا۔ اسکی ماں دروازے پر کھڑی اسکی بلائیں لے رہی تھی ...

جنت

Image
وہ بے چارہ دنیا سے تھک ہار کر، اپنے ثوابوں کے ٹوکرے اور تھال لے کر جنّت پہنچا تواس بات سے بہت خوش تھا کہ اس کی ساری صعوبتیں اب اختتام کو پہنچ چکی تھیں اور وہ اب ایک پر سکون جگہ کا مکین تھا۔اسکے احساسات ایسے تھے کہ گویا صحرا میں درخت نظر آ جانے پر پیروں کے چھالوں کا خیال یک دم ساکت ہو گیا ہو۔ اس نے بچپن سے ہی بزرگوں کی گود میں لیٹ کر جنّت کے چرچے سننا شروع کر دیے تھے اور جنّت کا شوق اسکی عمر کے ساتھ ساتھ جوان ہوتا چلا گیا۔ لیکن جنّت میں پہلا قدم رکھتے ہی ماحول تھوڑا امید کے بر عکس محسوس ہوا۔ مگر یہ شاید میرا اضطراب ہے، سوچ کر وہ آگے بڑھ گیا۔جنّت کے مکین پسینوں میں شرابور، عورتیں بد حال، پیڑ خشک، آبِ کوثر گرم، عجیب افرا تفری۔ غرض جہاں نظر جاتی، ماحول کچھ یونہی نظر آتا۔ خیر جیسے تیسے کر کے دن گزرا اور رات کی تاریکی نے قدم بڑھانا شروع کیے تو اسے قہقہوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ وہ حیران تھا کہ اس شہرِپریشاں اور وادیِ سنساں میں کون کمبخت خوش ہے؟ اِدھر اُدھر دیکھنے پر کوئی نظر نہ آیا تو قریب سے گزرتے فرشتے سے معلوم ہوا کہ یہ آوازیں جہنّم سے آ رہی ہیں۔ حیرت سے انگُشت بَدنداں، ...