Posts

Showing posts from December, 2017

مچھلیاں

Image
مچھلیاں کس قدر بیوقوف ہوتی ہیں۔ کوئی بھی شخص ذرا سی غذا کو نقصان دہ آلے پر سجائے دریا کنارے آدھمکے تو مچھلیاں اسے رازق اور محسن سمجھ کرلمحہ بھر تاخیر کیے بنا دام میں پھنسنے کو آجاتی ہیں۔ لیکن اگر وہ تھوڑا غور و خوض سے کام لے لیں تو رزق اور دام میں فرق کرنے کی با آسانی اہل ہو سکتی ہیں۔ مگر نجانے کیوں ہر بار وہ یہی بیوقوفی کرتی ہیں۔  یہ سب سوچتا سوچتا وہ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو گیا۔ کنور نعیم twitter: @kanwar_naeem https://www.facebook.com/kanwar.bin.naeem

جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی

Image
ماں آج میری پسند کا کھانا بنا کر رکھیو، آج جلدی آجاؤں گا۔ ماں نے ہامی بھر کے ماتھا چوم لیا۔ مما میرا نیا ڈریس کب آئیگا؟یہ والا بہت گندا ہو گیا ہے۔ مما نے سر پر ہاتھ پھیر کر دوسرے دن کا وعدہ کر لیا۔ آج اسنے اپنی ہم جماعت محبوبہ سے دل کی بات کہنی تھی، بہت عرصے سے پکنے والے لاوے کو آج اگلنا تھا۔ وہ پوری رات بیٹھی اپنے لیکچرز تیار کر کے صرف چند گھنٹے ہی سو سکی تھی۔بچے اسے بہت پسند کرتے تھے۔ پھر وہ سب پڑھنے کے سفر پر روانہ ہو گئے۔ ڈاکٹر بننے، انجینئر بننے، سائنسدان بننے اور نجانے کیا کچھ بننے کے سفر پر روانہ ہو گئے۔ مگر پھر ایسا ہوا کہ کچھ لوگ اسکول کے دروازے کے بجائے ایک غیر متوقع راستے سے داخل ہو ئے اور مٹی کے گھروندوں جیسے نازک فرشتوں پر گولیاں چلا دیں۔ وہ ننھے نونہال، جو ایک دوسرے کو پانی کی پستول سے گیلا کرتے تھے، حیران و پریشان رہ گئے کہ الٰہی!یہ کیسی پانی والی پستولیں ہیں جن سے کپڑے لال ہو رہے ہیں لیکن ان بیچاروں کو کیا خبر تھی کہ یہ لالی اور گیلا پن کتنی ہی آنکھیں خشک کر جائیں گے۔ وہ جو غلط راستے سے آئے تھے، انہیں واقعی صراطِ مسطقیم کی خبرنہ تھی۔     ...