مچھلیاں
مچھلیاں کس قدر بیوقوف ہوتی ہیں۔ کوئی بھی شخص ذرا سی غذا کو نقصان دہ آلے پر سجائے دریا کنارے آدھمکے تو مچھلیاں اسے رازق اور محسن سمجھ کرلمحہ بھر تاخیر کیے بنا دام میں پھنسنے کو آجاتی ہیں۔ لیکن اگر وہ تھوڑا غور و خوض سے کام لے لیں تو رزق اور دام میں فرق کرنے کی با آسانی اہل ہو سکتی ہیں۔ مگر نجانے کیوں ہر بار وہ یہی بیوقوفی کرتی ہیں۔
یہ سب سوچتا سوچتا وہ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو گیا۔
کنور نعیم
twitter: @kanwar_naeem
https://www.facebook.com/kanwar.bin.naeem

Comments
Post a Comment