جسارت
کافی عرصہ ہمت کرنے کے بعد بالاآخر بلاگ لکھنے کی جسارت کر ہی لی۔ اب یہ سعی ناکام بنتی ہے یا کنارے لگ جاتی ہے یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے ۔مالی دا کم محض بھر بھر مشکاں پانی دینا ہے۔اچھا لکھنے کے لیئے اچھا پڑھنا لازم ہے، مگر میں نے اچھا تو دور کی بات، کچھ پڑھا ہی نہیں، فقط چند کاغذ اور کچھ حوادث۔ انہی کے سائے میں بیٹھ کر جو کچھ ہو سکا تحریر کر دوںگا، اس سے زیادہ کی نہ تو سکت ہے اور نہ استطاعت۔بس اتنی کوشش ضرور کروں گا کہ قلم، ذہن اور دل ایک ساتھ حرکت کریں۔
سب سے پہلا بلاگ میں اس کے لیئے لکھنا چاہتا
ہوں جو کسی بھی شکل میں ہو، کسی بھی رنگ، نسل، مذہب حتٰی کہ کسی بھی قسم کے جاندار
کے روپ میں ہو، باعث تسکین اور باعث رحمت ہوتی ہے۔
خدا ہر ماں کو صدا سلامت رکھے
آمین
خدا ہر ماں کو صدا سلامت رکھے
آمین
کنور نعیم
https://www.facebook.com/kanwar.bin.naeem
twitter: @kanwar_naeem

Comments
Post a Comment